آرمی چیف کا تاریخی ایونٹ کے انعقاد پر فاٹا کی عوام کا شکریہ

آج دنیا نے دیکھ لیا کہ پرعزم قومیں مشکلات سے کیسے نکلتی ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:44

آرمی چیف کا  تاریخی ایونٹ کے انعقاد پر فاٹا کی عوام کا شکریہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخی ایونٹ کے انعقاد پر فاٹا کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا نے دیکھ لیا کہ پرعزم قومیں مشکلات سے کیسے نکلتی ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر پی سی بی پشاور زلمی میچ میں شریک ٹیموں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن جیت گیا، ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں اور یہ حقیقی شمالی وزیرستان اور پاکستان ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی مشکل وقت میں ثابت قدم رہ کر مشکلات پر قابو پانے والی قوم ہیں۔