اورکزئی:محرم الحرام کا آغاز،اور کزئی ایجنسی اور ضلع ہنگو میں سیکیورٹی انتظامات الرٹ،79 امام بارگاہوں میں 19 حساس قرار

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:32

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء)محرم الحرام کا آغاز ۔اور کزئی ایجنسی اور ضلع ہنگو میں سیکیورٹی انتظامات الرٹ۔اور کزئی ایجنسی میں 79 امام بارگاہوں میں 19 حساس قرار دیئے گئے۔ہنگو ضلعی انتظامیہ 14 محرم تک دفعہ 144 نافذ کر دی محکمہ صحت اور کزئی اور ہنگو صحت عملہ کی چھٹیاں منسوخ ۔پولیٹکل انتظامیہ اور کزئی اور ہنگو انتظامیہ کا فریقین کے مشران سے روابط جاری ۔

شیعہ سنی علماء کرام علماء کرام اور مشران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے مقدس مہینہ کے آغاز پر اور کزئی ایجنسی اور ضلع ہنگو میں امن آمان کی فضاء بر قرار رکھنے کے لئے سیکورٹی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے پولیٹکل ایجنٹ اور کزئی ایجنسی خالد اقبال نے اپنے دفتر میں ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کی رپورٹنگ سے وابستہ میڈیا نمائندوں کو بر یفینگ دیتے ہو ئے کہا کہ علاقہ اور کزئی میں امن آمان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی فورسسز کے دستوں کیساتھ ساتھ امام بارگاہوں مساجد اور حساس مقامات پر اور کزئی لیوی فورس کے ساڑھے سات سو 750 اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاور کزئی ایجنسی میں مجموعی طورپر 79 امام بارگاہیں ہیں جن میں 19 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔جبکہ سات تا 12 محرم الحرام تک سخت چیکنگ اور پٹرولنگ بھی کی جائے گی ۔اس ضمن میں صحت کی عمل چھٹیاں منسوخ کر کے ہسپتالوں کو ادویات ایمولینسسز اور صحت کی بنیادی ضروریات فراہم کر دی گئی ہیں ۔خالد اقبال نے کہا کہ محرم الحرام امن بھائی چارے ،اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔

اور محرم کے تقدس میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے شیعہ سُنی کے علماء کرام اور مشران سے روابط کے مثبت اور تعمیری سو چ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ پی اے اور کزئی نے کہا کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کر تے ہوئے تعاون اتحاد کی قوت سے ملک اور سماج دُشمن عناصر کی نا پاک سازش نا کام بنا دیں ۔ادھر ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ نے یکم محرم الحرام سے 14 محرم تک شہر اور ملحقہ جات میں دفعہ 144 نافذ کر تے ہو ئے موٹر سائیکل ڈبل سواری لاوُڈ سپیکر کے بے جا استعمال ،اشتعال انگیز تقاریر ، گاڑیوں کے کالے شیشوں ،بوتل میں پیٹرول لے جانے ،اسلحہ کی نمائش ،وغیرہ سمیت افغان مہاجرین کی شہر حدود میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہی