سرگودھا، اہم امام بارگاہوں کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ دینے سمیت جلوسوں کے راستوں کیلئے بجلی کے متبادل انتظامات شروع کر دیئے گئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) سرگودھا ریجن کی اہم امام بارگاہوں کو شام 7سے 12بجے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ دینے سمیت دیگر امام بارگاہوں ،مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کیلئے بجلی کے متبادل انتظامات شروع کر دیئے گئے جبکہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے واپڈا ملازمین کی11محرم الحرام تک چھٹیاں منسوخ کرکے کنٹرول روم کو جلد از جلد فعال کیا جا ئے گا، آپریشن ونگ کے سپرٹینڈنٹ انجینئر شیخ شفیق الحسن نے بتایا کہ امسال عاشورہ محرم کے آخری تین دنوں کے دوران ریجن بھر میں 198 ایمرجنسی لائٹس‘ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے 96 جنریٹرز کے علاوہ 2400 دیگر سورسز سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیںسرگودھا میں واپڈا کے 80 ‘ خوشاب میں 15 ‘ میانوالی میں 200 اور بھکر میں 110 اہلکار یکم محرم سے 11محرم تک فرائض انجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :