بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں سفارت کاروں کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے،گورنر سندھ محمد زبیر
ہمسایہ ممالک کے قریبی تعلقات تیز رفتار معاشی خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ، وفد سے گفتگو
جمعرات 21 ستمبر 2017 21:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات نہایت مثالی ہیں اور ان تعلقات کا حکومتوں کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان حقیقی معنوں میں برادرانہ تعلقات ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ان بے مثال تعلقات کا ایک اور ثبوت ہے کیونکہ اس کے ذریعہ نہ صرف چین کی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا بلکہ پاکستان کی اقتصادی حالت یکسر تبدیل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 62 ارب ڈالر کے سی پیک میں سے 34 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں کے لئے مختص ہیں کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی ضروری توانائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال اپریل تک نیشنل گرڈ میں 10400 میگا واٹ بجلی کی شمولیت سے تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنزمختلف ممالک کے سفارت کاروں کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام دے کر اچھا کام کررہی ہے جس کو ہر سطح پر سراہے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ساتھ ساتھ یہ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے کہ وہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرے۔ پاکستانی قوم نہایت پر امن ہے او ر ہم نے دنیا کے امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کونسل کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ #مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.