پیرمحل ،حکومت کسانوں کی ڈوبتی معیشت کو بچانے کے لیے فی الفور اقدامات کرے ،غلام شبیر وڑائچ

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:30

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) حکومت کسانوں کی ڈوبتی معیشت کو بچانے کے لیے فی الفور اقدامات کرے دھان کی باسمتی اقسام کی قیمت فروخت کم از کم 2000 روپے فی من مقرر کرکے سرکاری سطح پر خریداری کروائے غلام شبیر وڑائچ ، سید منظر عباس شاہ ، ممتازدولتانہ ،، تفصیل کے مطابق حکومتی عدم توجہ کے باعث دھان کی فصل انتہائی خسارے کی قیمتوں پر 900 سے ایک ہزار روپے روپے فی من فروخت ہو رہی ہے جب کہ لاگت کاشت فی من کم از کم 1500 روپے ہے جس سے نہ صرف کاشتکار انتہائی خسارے میں جارہا ہے بلکہ حکومتی سطح پر خریداری نہ ہونے سے سخت مشکلات کا شکار ہے سید منظر عباس شاہ تحصیل صدر انجمن نمبرداران ، ممتازدولتانہ کسان راہنما ، غلام شبیر وڑائچ نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور کاشتکاروں، رائس ملز مالکان کو اعتماد میں لے کر ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے تا کہ ملک کی 70فیصد دیہی آبادی ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھ سکے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھان کی باسمتی اقسام کی قیمت فروخت کم از کم 2000 روپے فی من مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ کسانوں میں بے چینی ختم ہو سکے اور ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔