پیرمحل، دوتحصیلوں کو ملانے والی سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:30

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) دوتحصیلوں کو ملانے والی سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار چک نمبر320گ ب قدیم سڑک پر تین تین فٹ گہرے گڑھے آئے روز حادثات کا باعث درجنوں بچے بوڑھے خواتین موٹرسائیکل سوار زخمی ہونے کے واقعات معمول بن گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر320گ ب جوکہ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل کمالیہ کو آپس میں ملاتی ہے 104سال سے قدیم میلہ سائیں محمد یوسف ، سائیں خالد کوجانے کے لیے واحد گذر گاہ ہے جو عرصہ 20سال سے انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کا کام نہ کروانے کے باعث ٹوٹ پھوٹ گئی تین تین فٹ گہرے گڑھے آئے رو ز حادثات کا باعث بن رہے ہیں جس سے درجنوں افراد زخمی ہونے کے باوجود سڑک کی تعمیر نہ کی گئی مکینوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور چک نمبر320گ ب کو تعمیر کیاجائے

متعلقہ عنوان :