پیرمحل،محکمہ ہائی وے کی غفلت پیرمحل بائی پاس آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:30

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) محکمہ ہائی وے کی غفلت یا لاپرواہی کروڑوں روپے سے پیرمحل بائی پاس کی تعمیربارش کے باعث دودوفٹ گہرے گڑھے آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے جگہ جگہ سے بائی پاس بیٹھ جانے کے باعث بھاری ٹریفک شہر کے اندر سے گذرنے کے باعث پیرمحل رجانہ روڈ اندرون شہر کے تاجروں کے کاروبار تباہ تفصیل کے مطابق کروڑوں روپے کی خطیر لاگت سے پیرمحل کا بائی پاس تعمیر کیا گیا جو محکمہ ہائی کے افسران کی غفلت لاپرواہی سے اپنی تعمیر کے آغاز میں ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگیا بارش کے باعث بائی پاس کے اردگر د مٹی گرنے کے باعث دو سے تین فٹ گہرے گڑھے پڑنے سے آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ جگہ جگہ سے بائی پاس کی سڑک بیٹھ جانے سے ہیوی ٹریفک بائی پاس کی بجائے پیرمحل کے اندرسے ہوکر گذرتی ہے جس سے مکین گردوغبار کے باعث دمہ سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ بھاری ٹریفک کے باعث لمبی لمبی قطاریں لگنے سے کاروبارزندگی مکمل طورپر تباہ ہونے کے باعث رجانہ روڈ کے تاجروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محکمہ ہائی وے کے افسران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فی الفور بائی پاس کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے