پیرمحل، اے سی محکمہ مال کا اہم اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:29

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) زیر تکمیل تحصیل پیرمحل کمپلیکس ، درویش صفت اے سی پیرمحل محکمہ مال کا اہم اجلاس تحصیل کمپلیکس مسجد میں طلب کرلیا فیلڈ اسسٹنٹ 35پٹواری قانونگو ، تمام سرکل سٹاف اے سی آفس اور تحصیلد ار آفس واصل باقی کی شرکت ریونیو ریکوری دیگر مسائل پٹواری رولز پیڈا انکوائر کے معاملات زیر غور تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل بھر کے پٹواریوں قانونگو اور تحصیلدارکے اجلاس منعقدہ تحصیل کمپلیکس مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کی وصولی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے مالیہ آبیانہ اور زرعی ٹیکس ہائے کی وصولی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں موٹر وے متاثرین کو معاوضہ کی فراہمی کے لیے پٹواریوںنے دن رات کام کرکے حقدار ان کو ان کی رقوم فراہم کی جس سے 99فیصد ادائیگیاں مکمل ہونے سے متاثرین دعائیں دے رہے ہیں و اجبات سرکار کی وصولی کے دوران غفلت کے مرتکب محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے کسی بھی قسم کی غفلت کار سرکارمیں معاونت سے کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہوگی انہوںنے کہا لینڈر یکارڈ کمپیوٹرائز کے پراسس میں ہے جس سے عام شہری کو اپنی زمین کے انتقال رجسٹری اور دیگر امور میں دشواری پیش آرہی ہے جس کے ازالہ کے لیے محکمہ مال کے پٹواریوں اورافسران کو فرد کے حصول اور نئے طریقہ کار سے سائلین کو آگاہ کرناچاہیے تاکہ محکمہ مال کی عوام کی خدمت قائم کی روایت زندہ رہے انہوںنے سائلین سے تعاون نہ کرنے والے پٹواریوں کے خلاف محکمانہ تادیبی کاروائی کا عندیہ بھی دیا