پیرمحل، صدر انجمن اشٹام فروش یونین کے اعزاز میں ظہرانہ

تحصیل کچہری میں اشٹام فروشوں کے لیے جگہ مختص کی جائے،عثمان یٰسین

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:29

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) اشٹام فروشوں کے حقوق کے لیے کوشاں ہے تحصیل کچہری میں اشٹام فروشوں کے لیے جگہ مختص کی جائے ان خیالات کا اظہارعثمان یٰسین صدر انجمن اشٹام فروش یونین تحصیل پیرمحل کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ میں کیا انہوںنے کہا حکومت کو ریونیو کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ دینے والا اشٹام فروش مسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گیا حکومت پنجاب کا ای سسٹم منصوبہ اشٹام فروشوں کی کاوش سے کامیاب کامران ہوگا حکومت پنجاب اس منصوبہ کو بناتے وقت اگر اشٹام فروش کو اس کا حصہ بنا تے تو ای سسٹم میں زیادہ کامیاب نتائج حاصل ہوسکتے تھے مگر نہ جانے کیوں کروڑوں روپے ماہانہ ریونیو فراہم کرنے والے اشٹام فروشوں کو اس منصوبہ سے یکسر لاتعلق کردیا گیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل کمپلیکس میں اشٹام فروشوں کے جگہ مختص کی جائے تاکہ تحصیل کچہری میں آنے جانے والے سائلین کو تحصیل کے اندر اشٹام کی دستیابی ہوسکے اس موقع پر رانا محمد اشرف ، سید محمود شاہ ، عامر حفیظ ، میاں عابد ، عبدالجبار عثمان جوہر محمد سلیم ، رائو سجا د اسلم محمد افضل مغل محمدا شرف ، نوید پرنس ماسٹر محمد رمضان ، ملک عبدالرحمن ، سمیت کثیر تعداد میں اشٹام فروشوں نے شرکت کی