علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ، اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:29

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ، اشتہاری ملزم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم عدیل سرور کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے ملزم عدیل سرور کے بارے میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ ایف آئی اے گوجرانوالہ مطلوب ہے ملزم ایک پرواز کے ذریعے براستہ دبئی جدہ جانے کی کوشش کر رہاتھا ۔

متعلقہ عنوان :