عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی

احساس ہوگیا، لڑائی میں نقصان صرف عامر،میرا ہوا : ٹوئیٹ

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:26

عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔ اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ احساس ہوگیا، لڑائی میں نقصان صرف عامر اور میرا ہوا۔

(جاری ہے)

پیغام میں فریال کا کہنا تھا سب کو معلوم ہے گزشتہ3ماہ ہمارے لیے بہت مشکل رہے ،تمام معاملات سے میں اور عامر ذہنی تنائوکا شکار رہے۔فریال کا کہنا تھا کہ عامر کے والدین میرے بڑے ہیں ،وہ محبت اور عزت کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں عامر کے والدین کو کچھ ایسا کہا جو نہیں کہنا چاہیے تھے جس پر مجھے ملال ہے۔۔

متعلقہ عنوان :