صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ
جمعرات 21 ستمبر 2017 21:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں خصوصاً ہندو برادری کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ، اس کمیونٹی سے نامور طبی ماہرین، تعلیمی ماہرین اور بڑے تاجروں نے صوبہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے اپنا علیحدہ وطن حاصل کیا تاکہ وہ اسلام کی اصل روح کے مطابق اپنی زندگیاں گزارسکیں۔ اسلام ہمیں اخوت، رواداری اور بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کی بدولت صوبہ میں ہندو، عیسائی، سکھ اور دیگر اقلیتیں اپنے مذہبی عقائد کی ادائیگی میں مکمل طور پر آزاد ہیں، ان کی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے جبکہ صوبہ بھر میں کئی سو سال پرانے مندر موجود ہیں جہاں ہندو برادری اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی بلا خوف و خطر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ مزید سکون کے ساتھ صوبہ سندھ اور ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.