وزیر داخلہ سندھ کی روہڑی فیکٹری بلاسٹ میں شہید اہلکار کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی میں شرکت

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:22

وزیر داخلہ سندھ کی روہڑی فیکٹری بلاسٹ میں شہید اہلکار کے ایصال ثواب ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے روہڑی فیکٹری بلاسٹ میں شہید اہلکار کے ایصال ثواب کیلئے ڈی آئی جی ساؤتھ کے آفس میں منعقد کی گئی قرآن خوانی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر و ڈی آئی جی ساؤتھ بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ سندھ نے شہید اہلکار کے ایصال ثواب کیلئے تلاوت اور فاتحہ خوانی میں حصہ لیا اور مرحوم کے درجات میں بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :