پشاور،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی محرم الحرم کے دوران سرکا ری چھٹیا ں منسو خ کر دی گئیں۔

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:22

پشاور،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی محرم الحرم کے دوران سرکا ری چھٹیا ں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اہلکاروں کی محرم الحرم کے دوران سرکا ری چھٹیا ں منسو خ کر دی گئی ہیں ۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمدفیضی نے بتا یا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے ریسکیو اہلکار وں کی چھٹیا ں منسوخ کر تے ہوئے صوبے کے تما م اضلا ع میں الرٹ جا ری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخو ا میں محرم الحرم کے دوران برآمد ہو نے والے جلو سوں میں عزاداروں کو بروقت خدما ت فراہم کر نے کے لیے ریسکیو 1122کے اہلکار ان کے سا تھ مو جود رہیں گے،عاشورہ کے دنوں میں مختلف مقا ما ت پر میڈیکل کیمپس بھی لگا ئے جا ئیں گے جن میں ضرورت پڑنے پر عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا ئیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پشاور میں کو ہا ٹی گیٹ میں قائم مین کنٹرول روم میں بھی ریسکیو اہلکار تعینا ت کئے گئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے فرسٹ ریسپا نڈر کے طور پر کا م کر ے گی ۔ اس سلسلے میںتما م اضلا ع کے دفاتر کو ضروری سا ما ن پہلے ہی مہیا کیا جا چکا ہے،انہوںنے کہا کہ ریسکیو 1122عوام کو ایمرجنسی کی صورحال میں خدمات کی فراہمی میں پیش پیش رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :