افغان سیکورٹی فورسز کا فضائی کاروائیوں میں لشکر طیبہ کے 8جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

عسکریت پسند ضلع ناوا میں مارے گئے، فضائی کاروائیوں میں کل 11شدت پسند مارے گئے جن میں سے 8کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے، 6عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ،وزارت دفاع

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) افغان سیکورٹی فورسز نے فضائی کاروائیوںکے دوران لشکر طیبہ کے 8جنگجوئوں کو ہلاک اور 6دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔جمعرات کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں فضائی کاروائیوں میں لشکر طیبہ کے 8جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ عسکریت پسند ضلع ناوا میں مارے گئے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی کاروائیوں میں کل 11شدت پسند مارے گئے جن میں سے 8کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ۔فضائی کاروائیوں میں 6عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ۔حکومت مخالف مسلح گروپوں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :