شمالی وزیرستان کی بہادر انتظامیہ نے تاریخی ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنایا،

شمالی وزیرستان کی بہادر انتظامیہ نے تاریخی ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنایا،ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ، آئی ایس پی آر

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:52

شمالی وزیرستان کی بہادر انتظامیہ نے تاریخی ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان کی بہادر انتظامیہ نے تاریخی ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنایا ،یہ حقیقی وزیرستان اور حقیقی پاکستان ہے،ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ آج شمالی وزیرستان میں امن کی جیت ہوئی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوا نے پی سی بی ،پشاور زلمی،میچ میںشریک ٹیموں اور میڈیا کا شکریا ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی بہادر انتظامیہ نے تاریخی ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنایا۔یہ حقیقی وزیرستان اور حقیقی پاکستان ہے۔ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔