آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اورخطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جرمنی دہشتگردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کا شکرگزار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا،جرمن سفیر

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:52

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اورخطے میں سیکورٹی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی جس میں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن سفیر نے کہاکہ جرمنی دہشتگردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کا شکرگزار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :