عدالت کے فیصلے کو سبوتاژ کرنے کے لیے فرقہ واریت پھیلنے کا پروپیگنڈا بطور ڈھال کیا جا رہا ہے ‘خرم نواز گنڈا پور

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:36

عدالت کے فیصلے کو سبوتاژ کرنے کے لیے فرقہ واریت پھیلنے کا پروپیگنڈا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ قاتل ٹولہ اللہ اور قانون کی گرفت میں آنے والا ہے، قاتل ٹولہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے کی صورت میں بطور ڈھال فرقہ واریت پھیلنے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈا پور نے جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اگر مگر کی بجائے رپورٹ پبلک کریںتاکہ ورثاء کو انصاف ملنے کا عمل آگے بڑھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء اور وکلاء کے ہمراہ ہوم سیکرٹری سے عدالتی حکم کی روشنی میں رپورٹ کی کاپی لینے جائیں گے اور رپورٹ پڑھنے کے بعد آئندہ کی قانونی حکمت عملی طے کی جائے گی۔