پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے صوبائی وزیر قانون کو ‘‘حاجی ثناء اللہ ‘‘کہنے پر اراکین مسکراتے رہے

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:36

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے صوبائی وزیر قانون کو ‘‘حاجی ثناء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پنجاب اسمبلی میںقائدحزب اختلاف میاں محمود الرشید کے صوبائی وزیر قانون کو ‘‘حاجی ثناء اللہ ‘‘کہنے پر اراکین کے مسکراتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا حاجی ثنا ء اللہ کو ممبران نے آتے ہی گھیر لیا ہے جس پر سپیکر نے جوابا کہا ان کا نام رانا ثنا ء اللہ ہے ۔محمود الرشید نے کہا شاید وہ کھجوریں بانٹ رہے ہیں اس لئے ممبران ان کے گرد جمع ہیںصوبائی وزیر قانون بھی اپوزیشن لیڈر کی طرف دیکھ کے مسکرائے اور اراکین بھی مسکراتے رہے ۔