سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

ڈاراپنے مسائل میں ملک اوروزارت کو بدنام نہ کریں ،ْجب تک اسحاق ڈار استعفیٰ نہیں دیں گے پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی ،ْسلیم مانڈوی والا

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:36

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے استعفیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گھر نیب ٹیم کی آمد کا معاملہ اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹرفتح محمد حسنی نے کہا کہ جس وزیر کے گھر پرچھاپے پڑ رہے ہوں اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، ان کیلئے باعزت طریقہ یہی ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسحاق ڈاراپنے مسائل میں ملک اوروزارت کو بدنام نہ کریں ،ْجب تک اسحاق ڈار استعفیٰ نہیں دیں گے پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرمحسن عزیزنے بھی ملکی مفاد میں وزیر خزانہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا جبکہ اجلاس میں شریک سینیٹرالیاس بلورنے کہا کہ وہ اسحاق ڈارسے اس معاملہ متعلق ضرور رابطہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :