پشاور، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش،تین ملزمان گرفتار

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:50

پشاور، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش،تین ملزمان گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ خیبر ایجنسی سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کیجائیگی اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں پشاور کے داخلی وخارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگادی ایس پی صدر سر کل شوکت خان کی قیادت میں DSPصدر سرکل، SHO سربند ،ASI سعید خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے باڑہ قدیم چیک پوسٹ پر موٹر کار سوزوکی نمبر CGE/4471 کو روک کرتلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 20 کلوگرام چرس اعلیٰ کوالٹی برآمد کر کے ملزم بلال ولد وارث سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کاروائی کے دوران مال مویشی منڈی کے قریب ASI سعید خان نے موٹر کار الٹو نمبر ،C.4501 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 7 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم مبین ولد مومین ،لقمان ولد عثمان ساکنا ن باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :