دفتر خارجہ نے اسحاق ڈار کے سمن برطانیہ بھیج دیئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:48

دفتر خارجہ نے اسحاق ڈار کے سمن برطانیہ بھیج دیئے
اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار جن کے گھر کل نیب کی جانب سے چھاپہ ماراگیاتھا اور انکے خلاف احتساب عدالت کی جانب سے وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے ہیں تاہم اسحاق ڈار کے وارنٹ کل دفتر خارجہ کو بھیج دیئے گئے تھے جبکہ آج دفتر خارجہ نے اسحاق ڈار کے سمن برطانیہ میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کو بھیج دیئےہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے سمن برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔ مزید یہ کہ دفتر خارجہ نے اسحاق ڈار کے سمن برطانیہ میں موجود پاکستانی ہائی کمشن کو بھجوادیئے اور ہائی کمشنر نے سمن بھی موصول کرلیے ہیں۔