وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی جی خان اورمظفرگڑھ میں میٹروبس چلانے کا اعلان

ملتان آلی میٹروبس ڈیرے تےمظفرگڑھ وچ وی چلا چھوڑاں گا،شہبازشریف کا سرائیکی زبان میں بھی خطاب،لوگوں کی خوشی دیدنی ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 ستمبر 2017 19:37

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی جی خان اورمظفرگڑھ میں میٹروبس چلانے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21ستمبر2017ء ) :وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان اورمظفر گڑھ میں ڈیرہ غازیخان تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد بڑے عوامی جلسوں میں اپنی تقریر کے دوران سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا اور لو گوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ " ایہہ ڈسوتہاڈی ترقی جاری رہوے یا رک ونجے " اور کہاکہ "تساں وڈی سڑک دی تعمیر تے خوش تھیویو، انجھ دے منصوبے اور وی شروع کرساں" جس پر حاضرین کی خوشی دیدنی تھی ․ انہوں نے وزیر اعلی کی علاقہ کی عوام دوستی کو سراہتے ہوئے خوب تالیاں بجائیں اور اثبات میں کھڑے ہو کر نہ صرف جواب دیا بلکہ ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار بھی کیا -وزیر اعلی نے مزید کہا کہ "اگلے الیکشن وچ اگر تساں خدمت دا موقع ڈتا تاں ملتان آلی میٹروبس ڈیرے تے مظفرگڑھ وچ وی چلا چھوڑاں گا "وزیر اعلی نے مزید خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ "تہاکوں ڈیکھ کے میڈی ساری تھکاوٹ لہہ گئی اے۔

متعلقہ عنوان :