سندھ ہائی کورٹ،سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر کی ضمانتوں میں 25 ستمبر تک توسیع

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر کی ضمانتوں میں 25 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں ضمانتوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کے ضمانتوں میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے انعام اکبرسمیت دو ملزموں کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔ شرجیل میمن، ذوالفقار شلوانی اور دیگر نے وکلانے دلائل مکمل کر لیئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے مزید سماعت 25ستمبر تک ملتوی کردی۔