انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے محافظ کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آئندہ سماعت تک موخر کردیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے محافظ کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آئندہ سماعت تک موخر کردیاہے۔جمعرات کوکراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے محافظ کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو ابو عرفان و دیگر عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل جج کے رخصت کے باعث ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا گیا۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ آئندہ سماعت تک موخر کردیا۔ مقدمے کے دیگر ملزمان میں اشتیاق پولیس والا، زاکر حسین، خواجہ فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان نے 16 اگست 2010کو تھانہ پریڈی کی حدود میں ڈی ایس پی نواز رانجھا کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے نواز رانجھا اور ان کے ڈرائیور جہانگیر حسین جاں بحق ہوئے تھے۔ مقدمہ میں 5 سے زاہد ملزمان مفرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :