اپیلوں میںسے کچھ نہیں نکلے گا،حکومت کو جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو سامنے لانا پڑیگا‘ اعتزاز احسن

سانحہ کے مجرم پنجاب حکومت میں بیٹھے ہیںانہیں بچانے کے لئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی ‘گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:47

اپیلوں میںسے کچھ نہیں نکلے گا،حکومت کو جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو سامنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ بہت پہلے منظر عام پرآنی چاہیے تھی ،اس سانحہ کے مجرم پنجاب حکومت میں بیٹھے ہیںاس لئے ان کے بچائو کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جان بوجھ کر رپورٹ کو منظر عام پر لانے میں تاخیر ی حربے استعمال کئے ۔ اس سانحہ کے مجرم حکومت میں بیٹھے ہیں اس لئے ان کو بچانے کے لئے انٹراکورٹ اپیل اور دیگر حربے استعمال کئے جائیں گے لیکن ان اپیلوں میں سے کچھ نہیں نکلے گا اور انہیں اس رپورٹ کو منظر عام پر لانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :