فیسو ں میں اضا فہ سے متعلق معزز عدا لت کے حکم پر عملدرآمد کرا یا جا ئے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:55

فیسو ں میں اضا فہ سے متعلق معزز عدا لت کے حکم پر عملدرآمد کرا یا جا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)صو با ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ڈائریکٹر جنر ل پرائیو ٹ انسٹی ٹیو شنز کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ نجی اسکو لز کی فیسو ں میں اضا فے سے متعلق معزز عدا لت کے حکم پر عملدرآمد کر وائیں نجی تعلیمی ادا رو ں کی جا نب سے فیسو ں میں من ما نے اور نا جا ئز اضا فے کی ہر صو ر ت رو ک تھا م کر یں ۔

یہ ہدا یا ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں ڈائریکٹر جنر ل پرا ئیو ٹ انسٹی ٹیوشنز منصو ب احمد صدیقی ،رجسٹرا ر را فعیہ ملا ح اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اخلا ق احمد نے بھی شر کت کی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ نجی اسکو لز سے متعلق قوا نین کی آگہی سے متعلق سندھ کے تما م بڑ ے شہرو ں میں ور کشا پس سیمینا ر ز منعقد کریں تا کہ والدین اور متعلقہ اسٹیک ہو لڈرز میں آگہی ہو سکے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیرتعلیم نے کہا کہ سر کا ر ی اسکو لز تدریسی عمل سے منسلک اسا تذہ کو بھی نجی تعلیمی ادا رو ں میں تدریس کی اجا زت نہیں ہے اور یہ متعلقہ ڈائر یکٹو ریٹ کی ذمہ دا ر ی ہے کہ وہ اس قا نو ن پر سختی سے عمل کروائیں ۔انہو ں نے کہا کہ بلا شبہ نجی تعلیمی ادا رو ں نے تعلیم کے فرو غ میں اہم کر دا ر ادا کیا ہے لیکن والدین اور بچو ں کے مفا دا ت کا تحفظ کیا جا ئے گا ۔اس مو قع پر پرا ئیوٹ انسٹی ٹیو شنز کے افسرا ن نے اپنی کا ر کر دگی سے صو با ئی وزیر تعلیم کو آگا ہ کیا ۔