ہمارا پہلے دن سے موقف سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ کے حوالے سے عدالت جو فیصلہ کریگی قبول کرینگے‘ رانا ثنا اللہ

سنگل بنچ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں،فل کورٹ میں کیس کی سماعت 25ستمبر بروز پیر کو ہو گی،جو فیصلہ ہوگا عملدرآمد کیا جائیگا‘ وزیر قانون

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:31

ہمارا پہلے دن سے موقف سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ کے حوالے سے عدالت جو فیصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا پہلے دن سے موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر من و عن عمل کرے گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹائون پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں اور ہم لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کا شروع دن سے موقف رہا کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ دو فریقین کے درمیان ٹکرا ئوہوا، کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی،رپورٹ کی کاپی پاکستان عوامی تحریک کے پاس بھی ہے۔ طاہر القادری حالات خراب کرنے کیلئے پریس کانفرنس کرتے ہیں۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ فل کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ سے متعلق کیس کی سماعت 25 ستمبر بروز پیر کو ہو گی۔ رپورٹ سے متعلق فل کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا عملدرآمد کیا جائے گا۔