کئی برس گزر جانے کے بعد بھی میڈم نورجہاں بد ستور سروں کی ملکہ ہیں،مریم اورنگزیب

ان کی گائی غزلیں ،گیت، ملی نغمے اور انکا پڑھا ہوا علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کا کلام آج بھی پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہے،وزیر مملکت اطلاعات

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:26

کئی برس گزر جانے کے بعد بھی میڈم نورجہاں بد ستور سروں کی ملکہ ہیں،مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کئی برس گزر جانے کے بعد بھی میڈم نورجہاں بد ستور سروں کی ملکہ ہیںان کی گائی غزلیں ،گیت، ملی نغمے اور انکا پڑھا ہوا علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کا کلام آج بھی پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملکہ ترنم نورجہاں کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کئی برس گزر جانے کے بعد بھی میڈم نورجہاں بد ستور سروں کی ملکہ ہیںان کی گائی ہوئی غزلیں ،گیت، ملی نغمے اور انکا پڑھا ہوا علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کا کلام آج بھی پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے ان کی کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ اٴْن کی فنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ان کا خلا آج تک پر نہیں ہو سکا ، وزیر مملکت نے کہا کہ پوری قوم میڈم نورجہاں کو ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔