نیب لاہور کی کارروائی ،کروڑوں روپے کے دھوکا دہی کیس میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار

ملزم محمد فضل کو احتساب عدالت میں پیش کر کے 3 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:01

نیب لاہور کی کارروائی ،کروڑوں روپے کے دھوکا دہی کیس میں مطلوب مرکزی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے دھوکا دہی کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد فضل 2012ء میں دھوکہ دہی سے عوام سے کروڑوں روپے وصول کرتے ہوئے مفرور ٹھہرا تھا ، ملزم محمد افضل دیگر شریک ملزمان محتاب الہی اور فیضان محتاب نے چاول خریداری کی مد میں تاجروں سے خطیر رقم وصول کی، شریک ملزم محتاب الہی کو 2012ء میں گرفتار کیا گیا جبکہ مفرور فیضان محتاب کی گرفتاری 2016ء میں عمل میں لائی گئی ،ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس 2016ء میں احتساب عدالت میں داخل کیا گیا۔ مرکزی ملزم محمد فضل کو احتساب عدالت میں پیش کر کے 3 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :