ادارہ ترقیات کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود تعمیر وترقی پر خر چ کیے جائیں گے‘ڈی جی ادارہ ترقیات

اعجاز رضا سے مختلف عوامی وفود کی ملاقات‘ ڈی جی کی عوامی مسائل میرٹ کے مطابق حل کرانے کی یقین دھانی

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)ڈی جی ادارہ ترقیات اعجاز رضا سے مختلف عوامی وفود کی ملاقات ڈی جی نے عوامی مسائل میرٹ کے مطابق حل کرانے کی یقین دھانی کروا دی وفد میں چوہدری شوکت علی صدر مسلم کانفرنس ضلع میرپور ، عامر شہزاد چوہان ، کامران طارق ایڈووکیٹ ، نذیر احمد غوری ایڈووکیٹ، چوہدری محمد حنیف ایکسین پی ایم یو ، چوہدری خالد سلطان ایس ای پبلک ہیلتھ ، ٹائون پلانر چوہدری محمد سلیمان ، چیف انجینئر خواجہ احسن ، میرپور شہر کے سیاسی و سماجی رہنمائوں اور شہریوںنے ملاقاتیں کیں اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

اس موقع پر چوہدری اعجاز رضا نے کہا کہ ادارہ ترقیات کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود تعمیر وترقی پر خر چ کیے جائیں گے میرے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ادارہ ترقیات سے خرابیوں کو دور کیا جائے گا اس ادارہ کو صحیح معنوں میں خدمت انسانیت کا مرکز بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شہر میں پارک ،سڑکیں ،گرین بیلٹ بنائے جائیں گے کھیل کے میدان بنائے جائیں جہاں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں اس موقع پر کامران طارق ایڈووکیٹ چوہدری شوکت علی ،نذیر احمد نوری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے آپ کے ساتھ بھرپور تعاون رہے گا ۔

شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ہمارا بھرپور تعاون رہے گا ۔ڈی جی ایم ڈی اے اعجاز رضا نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر ہر جماعت کے کارکنوں کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے تمام لوگ میرے لیے قابل احترام ہیں سب کے حقوق کا خیال رکھوں گا۔