صوابی، الیکشن 2018 میں این اے 13 سے الیکشن لڑ کر ملک و قوم کی خدمت کروں گا ،سرتاج حسین اعوان

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:11

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سرتاج حسین اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں این اے 13 سے الیکشن لڑ کر ملک و قوم کی خدمت کروں گا ،بروز جمعرات اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر حکام سے اپیل کی کہ میرے خلاف ماضی میں جو من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے ان کا نوٹس لیا جائے ،انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ الزامات کی وجہ سے جیلوں میں گزارا ہے لیکن کوئی الزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے مجھے باعزت طور پر بری کردیا تھا ،اب ایک کارکن کی حیثیت کی پاکستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کرتا رہوں گا ۔

متعلقہ عنوان :