ن لیگ نے چوہدری نثار کو شوکاز نوٹس دینے پر غورشروع کر دیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:40

ن لیگ نے چوہدری نثار کو شوکاز نوٹس دینے پر غورشروع کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21ستمبر2017ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف بھی چوہدری نثار کے حالیہ بیانات سے ناراض ہیں،ن لیگ قیادت کی جانب سے چوہدری نثار کو شو کاز نوٹس جاری کرنے پر غورکیا جا رہا ہے ،تمام ن لیگ قیادت بھی ناراض ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار کو پارٹی پالیسی کے منافی اورمخالف بیان دینے پر شوکاز نوٹس دیا جا رہا ہے ،دیکھا جا رہا ہے کہ شوکاز نوٹس پارٹی چیئر مین جاری کریں یا قائم مقام صدرجاری کریں اس پر بھی غور کیا جا رہا ہے اس دو روز قبل ہونے والی چوہدری نثار کی شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں وزیراعلی کی جانب سے چوہدری نثار سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ سیاسی امور کو میڈیا اور پارلیمنٹ میں نہ لائیں لیکن چوہدری نثار نے شہباز شریف کی درخواست کو رد کر تے ہوئے اور پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کی پالیسی کے خلاف بیان دیا ،اور اس بیان سے سابق وزیراعظم نواز شریف بھی چوہدری نثار کے حالیہ بیان سے شدید ناراض ہیں۔

مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں