کوہستان،داسو ڈیم میں بیرونی وسائل کے استعمال کے حوالے سے مقامی قومی کمیٹی وانتظامیہ کے مابین مذاکرات کا آغازہوگیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:57

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) کوہستان ، داسو ڈیم میں بیرونی وسائل کے استعمال کے حوالے سے مقامی قومی کمیٹی اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات کا آغازہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ سی میں جاری مذاکراتی دو رمیں قوم کی جانب سے نو نمائندے شامل ہیں جو بیرونی بھرتیوں، گاڑیوںاور لوکل ملازمین کے مسائل کے بارے میں حکام کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں ،مذاکراتی عمل میں ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف اور جنرل منیجر داسو ڈیم جاوید اختر بذات خود شامل ہیں ۔

ضلعی انتطامیہ کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر عوام کو فیصلے سے آگاہ کیا جائیگا ابھی مذاکراتی دور جاری ہے ۔ مقامی متاثرین تین مطالبات پر ڈٹے ہیں،جن میں بیرونی ملازمتوں پر مقامی حق تسلیم کرنا، بیرونی علاقوں کی ٹرانسپورٹ کی جگہ مقامی ٹرانسپورٹ لگانا اور پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ میں مقامی ملازمین کے سے امتیازی سلوک ترک کرنا شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :