کوہستان، واپڈا نے داسو ڈیم کیلئے استعمال آنیوالی اراضی سمیت پی ٹی ڈی سی برسین کی بلڈنگ خرید لی ،

اس سے ماہانہ محکمے کو لاکھوں روپے کی بچت ہوگی ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:57

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) کوہستان، واپڈا نے داسو ڈیم کیلئے استعمال آنے والی اراضی سمیت پی ٹی ڈی سی برسین کی بلڈنگ خریدلی ،جس سے محکمے کو ماہانہ لاکھوں روپے بچت ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان آفس داسو میں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل منیجر داسو ڈیم منعقدہ تقریب میں واپڈا کی جانب سے پی ٹی ڈی سی کو دس کنال اٹھارہ مرلے زمین کا چیک دیدیاگیاجاوید اختر کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی موٹل کی بلڈنگ اور اراضی واپڈا اپنے ضرورت کیلئے استعمال کریگا جس سے ہمیں ماہانہ دو لاکھ چھیاسی ہزار روپے کی بچت ہوگی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف ، اے سی داسو محمد آیاز خان، ڈپٹی منیجر پی ٹی ڈی سی بشام ایریا یار محمد اور کرنل (ر) عبدالغفار خان بھی موجود تھے ۔ اس دوران جنرل منیجر داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ جاوید اختر نے ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں ڈپٹی منیجر پی ٹی ڈی سی یار محمد کو دو کروڑ ستتر لاکھ روپے کا چیک حوالہ کیا۔ اس معاہدے کے بعد اب پی ٹی ڈی سی برسین کی بلڈنگ اور اراضی کی ملکیت واپڈا کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :