Live Updates

نوازشریف اپنے پاؤں میں لیڈربنتا تویہ نہ کہتا کہ مجھے کیوں نکالا؟ عمران خان

نوازشریف ترکی کے آخری سلطان بن گئے،وزیراعظم اور وزیرخارجہ دونوں ملک دشمنوں والاکام کررہے ہیں، نوازشریف نے مریم صفدرکولیڈربنا دیا،مریم نوازاور چوہدری نثارجبکہ اعتزازاحسن اور بلاول کا کیا مقابلہ ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی کاجہلم میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 ستمبر 2017 18:25

نوازشریف اپنے پاؤں میں لیڈربنتا تویہ نہ کہتا کہ مجھے کیوں نکالا؟ عمران ..
جہلم(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21ستمبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے پاؤں میں لیڈربنتاتویہ نہ کہتاکہ مجھے کیوں نکالا؟،نوازشریف ترکی کے آخری سلطان بن گئے ،وزیراعظم اور وزیرخارجہ دونوں ملک دشمنوں والاکام کررہے ہیں، نوازشریف نے مریم صفدرکولیڈربنادیا،مریم نوازاور چوہدری نثارجبکہ اعتزازاحسن اور بلاول کاکیامقابلہ ہے؟ انہو ں نے جہلم میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسی ٹیم بنائیں گے جواپنی ذات نہیں بلکہ ملک کیلئے کھیلے گی۔

میرٹ یہ ہے کہ ایک کرکٹ ٹیم میں کھلاڑی میرٹ پربھرتی کیے جائیں۔دنیاکی کرکٹ تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔کیونکہ آسٹریلیا میں میرٹ سسٹم ہے۔اولمپکس میں سلوراور گولڈمیڈل لیتے ہیں۔ہمارامیڈل لیناتودورکی بات کوئی ایک کھلاڑی سلیکٹ نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

ہمارانظام ہی دونمبرہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت طاقتورکیخلاف فیصلہ دیتی ہے تووہ کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ معاشی انصاف میں مواشی خوشحالی صرف شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں ہونی چاہیے۔

چین نے غریبوں کواٹھایااور امیرغریب میں فرق ختم کیا۔اور دنیاکی طاقت بن گیا۔وہاں سرمایہ کاری ہوئی،بے روزگاری ختم ہوئی۔دوسری معاشی ترقی ہے۔ایک مزدوراور چھوٹے کسان کی تنخواہ اچھی ہو۔چھوٹاطبقہ اوپراٹھتاہے توپوراملک امیرہوجاتاہے۔جب امیرطبقہ امیرہوتاہے تواس سے ملک کوفائدہ نہیں ہوتا۔ہمارے ملک میں ایک چھوٹاساطبقہ امیراور ملک غریب ہوتاجارہاہے۔

پاکستان میں بجلی اور گیس پورے برصغیرمیں مہنگی ہے۔کیونکہ عوام پرٹیکس لگایاجاتاہے۔حکمران پیسے چوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔قرضوں کی قسط واپس کرنے کیلئے ٹیکس لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرمنی اور فرانس کاپڑھائی کانظام بہترین ہے۔وہاں پرسرکاری سکولوں میں مفت تعلیم ملتی ہے۔تنخواہیں زیادہ سرکاری سکولوں کے بچوں کوملتی ہے۔شہزادہ یانوکردونوں کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھتے ہیں۔

ہماراسسٹم یہ ہے کہ اڑھائی سکول بچی سکولوں میں ہی نہیں گیا۔ان کاکیساپتاچلے گاکہ وہ ذہین ہیں۔ہم نے کے پی کے حکومت سنبھالی لاکھوں بچے سکول سے باہرتھے۔آدھے بچے دینی مدرسوں میں ہیں ۔وہ اوپرہی نہیں آسکتے۔پاکستان میں چارکروڑبچوں میں انگلش میڈیم میں 8لاکھ بچے ہیں۔ان میں بھی 50ہزاربچہ بہترین سکولوں میں پڑھتے60 کی دہائی میں ترقی ہوئی ڈیم بنے ،کیونکہ میرٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سول سروس میں میرٹ تھا۔بعد میں سفارش کلچرشروع ہوگیا۔ہماری سول سروس سب سے آگے اب سب سے پیچھے ہے۔700سال تک مسلمان دنیاکی عظیم قوم تھے لیکن پھرپیچھے کیوں رہ گئے ؟انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لیڈرشپ میرٹ اور بادشاہت میں خون پراوپرآتی ہے۔ہماری دوسیاسی جماعتوں کودیکھ لیں ۔ذوالفقارعلی بھٹولیڈرتھے ۔بے نظیرنے بھی جدوجہدکی۔

آصف زرداری اور بلاول نے کیاجدوجہد کی؟آصف نے کاغذکاٹکرادکھایاکہ ہم پارٹی کے چیئرمین بن گئے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم، نیلسن منڈیلا،گاندھی سب اپنی محنت سے اوپرپہنچے تھے۔ن لیگ کودیکھ لو،30سال بعد نوازشریف نے مریم صفدرکولیڈربنادیا۔اس نے کیاایسا کام کیا؟مریم نوازکااگرمقابلہ چوہدری نثارسے کیاجائے توکیادونوں میں مقابلہ ہوگا؟ادھراعتزازاحسن کا بلاول بھٹوسے کیامقابلہ ہے؟اچکزئی کہتامیں پشتونوں کیلئے لڑرہاہوں۔

پھرسارے اپنے لوگ اسمبلی میں لے آئے۔عمران خان نے کہاکہ نوجوان جاب کیلئے جاتے ہیں توپوچھاجاتاہے کہ جاب تجربہ کیاہے؟تب نوکری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے پاؤں میں لیڈربنتاتوآج یہ نہ کہتاکہ مجھے کیوں نکالا؟نوازشریف کواگرجنرل جیلانی نہ اٹھاتا،نہ جنرل ضیاء منہ میں چوسنی دیتانہ آئی ایس آئی پیسادیتا؟تولیڈر نہ بنتا۔انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم خاقان عباسی سے دوسوال پوچھتاہوں ،کہ آپ نے نوازشریف کوکہاکہ میں وزیراعظم مانتاہوں۔

نوازشریف کوسپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ میں نااہل قراردے دیا۔لیکن آپ پھران کووزیراعظم کہتے ہو۔پھرجیلوں میں پڑے لوگوں کوبھی باہرنکالو۔اگروزیراعظم سپریم کورٹ کاحکم نہیں مانتاتوباقی کیوں حکم ما نیں گے۔آپ وزیراعظم ہویاشریف فیملی کے درباری ہو؟انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حملے سے متعلق وزیراعظم نے غیرذمہ درانہ بیان دیا۔آپ کوشرم آنی چاہیے ۔

آپ وزیراعظم ہوتے اتنی غیرذمہ داری بیان کیسے دے سکتے ہو؟ عمران خان نے کہا کہ آپ باہرجاکردنیاکوبتارہے ہو،دنیا میں ملک اور فوج کوذلیل کررہے ہو؟پہلے ہمیں توبتاؤ ۔خواجہ آصف کہتاہے کہ پہلے گھرکی صفائی کرناہوگی۔وزیراعظم اور وزیرخارجہ دونوں ملک دشمنوں والاکام کررہے ہیں۔خواجہ آصف پہلے آپکواپنے ذہن کے گندکی صفائی کرناہوگی۔جس ملک نے قربانیاں دی ہیں۔آپ ان کے خلاف بات کررہے ہو۔آپ دونوں وہاں جاکر ہندوستان ،امریکااور افغانستان کی لائن کی بات کررہے ہو۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ترکی کے آخری سلطان بن گئے ہیں۔جوکہتا ہے میری دولت بچ جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات