وزیر اعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ سے ڈی جی خان تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:52

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ سے ڈی جی خان تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا سنگ ..
مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مظفرگڑھ سے ڈی جی خان تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 13 ارب 38 کروڑ کی لاگت سے ساڑھے 54 کلو میٹر طویل سڑک مکمل ہوگی،وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ترقی وخوشحالی کے لیے اس کو بڑا منصوبہ قرار دیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ پر 13 ارب 38 کروڑ کی لاگت آئے گی اور یہ ساڑھے 54 کلو میٹر طویل سڑک ہوگی اور یہ منصوبہ جون 2018 میں مکمل ہوگا ،وزیراعلی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاوہ دیگر صوبے بھی اس منصوبے سے مستفید ہونگے،اس سڑک کی تعمیر سے مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے سفر میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :