وزیراعلیٰ شہباز شریف کی چوٹی زیریں میں فاروق لغاری کی قبر پرفاتحہ خوانی

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:52

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی چوٹی زیریں میں فاروق لغاری کی قبر پرفاتحہ خوانی
راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈی جی خان کے نواحی علاقہ چوٹی زیریں میں لغاری ہاؤس میں سابق صدر سردار فاروق احمد خان لغاری مرحوم کی قبرپر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعاکی،س موقع پر اراکین قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری، سردار اویس احمد خان لغاری، اراکین صوبائی اسمبلی سردار محمد جمال خان لغاری، سردار محمود قادر خان لغاری، سردار جاوید اختر لنڈ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سردار احمد خان لغاری بھی موجود تھے،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے لغاری ہاؤس میں ارکان اسمبلی کیساتھ ملاقات کی جس میں ملکی و جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔