Live Updates

سابق گورنر کے بیٹے فرخ الطاف کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:44

سابق گورنر کے بیٹے فرخ الطاف کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21ستمبر2017ء) :چوہدری فرخ الطاف نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکر لی ہے ۔چیئر مین عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذ ریعے لدھڑ پہنچیں گے جہاں پر مرکزی ترجمان ان کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

لدھڑ میں سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کریں گے اور لدھڑ میں کھانا کھانے کے بعد عمران خان کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے،اور اس کے بعد عمران خان ہاکی گروانڈ دینہ میں بھی کھلاڑیوں سے خطاب کریں گے ،جہاں تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری ثقلین کی جانب سے پنڈال سجایا گیا ۔ چوہدری فرخ الطاف نے مشرف کی پارٹی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ا ور پانچ سال ق لیگ کی جانب سے ضلعی ناظم کے طور پر اپنا کام سر انجام دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات