محمد شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے 23 ستمبر کو لندن جانے کا فیصلہ کر لیا

، شہباز شریف ناراض پارٹی رہنمائوں کا پیغام بھی نواز شریف کو پہنچائیں گے 'مائنس مریم فارمولے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا'ذرائع

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:26

محمد شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے 23 ستمبر کو لندن جانے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 23 ستمبر کو لندن جانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف 23 ستمبر کو پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوں گے، وزیر اعلی پنجاب لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، شہباز شریف ناراض پارٹی رہنمائوں کا پیغام بھی نواز شریف کو پہنچائیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن ملاقات میںمائنس مریم فارمولے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، آخری دورے میں بھی شہباز شریف نے نواز شریف سے سوا 2 گھنٹے ملاقات کی تھی، آخری ملاقات میں بھی مائنس مریم فارمولے پر ہی بات کی گئی تھی۔

میاں شہباز شریف معاملات اپنے سپرد کرنے کیلئے نواز شریف کو قائل کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات شہباز شریف کے سپرد ہونے سے نوازشریف کیلئے صورتحال آسان ہوجائے گی۔