آصف علی زرداری سے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگکی ملاقات

پاک چین تعلقات اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:24

آصف علی زرداری سے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگکی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو زرداری ہائوس میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ نے سابق صدر اصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شیری رحما ن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک چین تعلقات اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی بطور چینی سفیر کی خدمات کو سرہا اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا، اور کہا کہ سن وی ڈونگ پاک چین تعلقات اور دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :