گورنرخیبرپختونخوا کا مولاناشمس الحق کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:20

گورنرخیبرپختونخوا کا مولاناشمس الحق کی وفات پر اظہار افسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے تبلیغی مرکز پشاور کے امیر مولاناشمس الحق کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور مرحوم کی دینی خدمات کوسراہاہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایک بیان میں گورنر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔