سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں‘شریف خاندان کی نسلوں میں اقتدار میں آنے والا کوئی نہیں رہے گا-طاہر القادری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 ستمبر 2017 17:38

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں‘شریف خاندان ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2017ء) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پرلانے کا فیصلہ انصاف کی طرف قدم ہے،ماڈل ٹاﺅن میں بدترین قتل عام ہوا، شہبازشریف نے تاریخ کا بد ترین قتل عام کرایا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں 3سال تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہم ناامید نہیں ہوئے،عدالتی فیصلہ انصاف کی طرف ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبا ز شریف نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سانحے کا ذمے ٹھہرا تو مستعفی ہوجاﺅں گا۔طاہر القادری نے کہا کہ شہدا کی تعداد 14 سے کہیں زیادہ تھی،کئی شہدا کی لاشیں غائب کردی گئیں، 126ملازمین کےخلاف مقدمہ درج ہوامگرکارروائی نہ ہوئی،بعض لوگ ظالم کو ظالم کہنے سے کتراتے ہیں، کچھ لوگ مصلحتوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزرا وہ بولیاں بول رہے ہیں جو پاکستان کے دشمن بولتے ہیں،آپ کے اندر چھپی پاکستان دشمنی آپ کی زبان پر آگئی ،پتاچل گیا ہے کہ آپ کی وفاداری پاکستان سے کیا تھی۔طاہر القادری نے کہاکہ نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگیا اور اب ان کی نسلوں میں سے کوئی اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن جیسے واقعات کی مثال کہیں نہیں ملتی، ہمارے خلاف ملک کی اشرافیہ نے ہم پر بے حد الزامات لگائے لیکن آج کا فیصلہ قتل عام کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ظلم و بربریت کے نظام کے خاتمے تک غریب لوگوں کو فتح نہیں مل سکتی، عدالتی فیصلہ انصاف کی طرف ایک قدم ہے لیکن ابھی انصاف کے بہت مرحلے باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملکی اداروں کو تباہ کرنے میں لگے ہیں، نوازشریف نے نااہل ہونے کے بعد عدلیہ کے خلاف بہت کچھ کہا جب کہ وزرا وہ بولیاں بول رہے ہیں جو پاکستان کے دشمن بولتے ہیں، آپ کے اندر چھپی پاکستان دشمنی آپ کی زبان پر آگئی۔طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کہتے ہیں تو کیوں اپیل پر جارہے ہیں، اپیل میں جانے کا فیصلہ اس بات کا اعلان ہے کہ آپ قاتل ہیں جب کہ اب نواز شریف کا احتساب اور محاسبہ شروع ہوگا، اسحاق ڈار بھاگے ہوئے ہیں،ان کو منایا جارہاہے کہ وہ واپس نہ آئیں، نوازشریف کی نسلوں میں اقتدار میں آنے والا نہیں رہے گا۔