پنجاب حکومت کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پرلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 ستمبر 2017 17:38

پنجاب حکومت کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پرلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2017ء) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو روز قبل سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم اب جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔جس کے بعد پنجاب حکومت نے اس کو پبلک کرنے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں یہ درخواست متاثرین کی جانب سے دائر کی گئی تھی ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس کی فائرنگ سے 14افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کمیشن بنایا گیا تھا۔
 

متعلقہ عنوان :