آج شمالی وزیر ستان میں امن کو فتح نصیب ہوئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 17:28

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21ستمبر 2017ء):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں امن کپ کے انعقاد کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج شمالی وزیرستان میں امن جیت گیا ۔آئی ایس پر آر کے مطابق آج شمالی وزیر ستان میں امن کپ کے نام سے پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے مابین کرکٹ میچ کو آرمی چیف کی جانب سے تاریخی ایونٹ قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں امن کو فتح نصیب ہوئی ہے ۔شمالی وزیرستان حقیقی پاکستان کی تصویر ہے ۔ آج دنیا نے دیکھ لیا کہ ہم امن اور محبت کے قائل ہیں ۔دنیا دیکھ لے کہ پر عزم قومین مشکلات سے کیسے نکلتی ہیں ۔اس موقع پرآرمی چیف نے تاریخی اور کامیاب ایونٹ کروانے پر فاٹا کی انتظامیہ کو سراہا ۔جبکہ دوسری جانب آمی چیف نے پی سی بی اور پشاور زلمی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔