دنیا نے آج دیکھ لیا کہ پاکستانی مضبوط اور پرعزم قوم ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کا پی سی بی اورپشاورزلمی کا شکریہ،شمالی وزیرستان میں آج امن کی جیت ہوئی،ہم امن پسند قوم ہیں،یہ حقیقی پاکستان اور شمالی وزیرستان ہے،آرمی چیف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 ستمبر 2017 17:23

دنیا نے آج دیکھ لیا کہ پاکستانی مضبوط اور پرعزم قوم ہے،جنرل قمر جاوید ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21ستمبر2017ء ) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی سی بی اورپشاورزلمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آج امن کی جیت ہوئی ہے،یہ حقیقی شمالی وزیرستان اورحقیقی پاکستان ہے،دنیا نے آج دیکھ لیا کہ پاکستانی مضبوط اور پرعزم قوم ہیں،ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم ہرمشکل وقت کا ڈٹ کرمقابلہ کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعقلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےمیڈیا میچ میں شریک ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پی سی بی اورپشاورزلمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی شمالی وزیرستان اورحقیقی پاکستان ہے۔جو کہ امن کا گہوارہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ تاریخی ایونٹ کرانے پرفاٹا انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلات پر قابو پانے والی قوم ہیں۔ آج دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی مشکل وقت میں ثابت قدم رہتے ہیں۔ واضح رہے شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں امن کپ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ امن کپ میں پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دے دی ہے ۔ شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ کے یونس خان سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں پاکستان الیون نے پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملنے پر مقررہ بیس اوورز میں 253رنز سکور کیے ،پاکستان الیون کی جانب سے پہلے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور عمر امین نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں اور پھر بو م بوم آفریدی نے اپنے روایتی انداز میں بلے باز کرتے ہوئے 80رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 253رنز تک پہنچایا،انضمام الحق نے 28رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

254رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوکے میڈیا الیون 20اوورز میں محض120رنز سکور کرسکی ،یوکے میڈیا الیون کی جانب سے نثار آفریدی 70رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستان الیون کی جانب سے عمر گل نے 2جبکہ انضمام الحق ،عمر امین اور کامران اکمل نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔