محرم کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر 65129 پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:46

محرم کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر 65129 پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے محرم کنٹی جینسی/ ڈپلائمنٹ پلان پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ محرم الحرم کے دوران منعقدہ مجالس کے مجموعی مقامات،برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے تمام جلوسوں سمیت مرکزی گزرگاہوں، اجتماع گاہوں بشمول نشتر پارک حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ اور دیگر تمام امام بارگاہوں مساجد پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو ناصرف بذات خود چیک کیا جائے بلکہ سیکیورٹی فرائض سے متعلق بریفنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔

جمعرات کے روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ کو محرم کے دوران پولیس ڈپلائمنٹ پلان پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت سندھ کی دیگر پولیس رینج میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر65129 پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جن میں7939 ریزرو اہلکاروں کے علاوہ2942 گاڑیوں اورقائم کی گئی9444پکٹس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ موبائل ڈپلائمنٹ کی6834 اور موٹر سائیکلز کے 2914 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امام بارگاہوں مساجد مجالس کے مقامات جلوسوں کے روٹس سمیت محرم کی دیگر مرکزی اجتماع گاہوں کے اطراف میں مجموعی طور پر1506 موبائلوں اور1436 موٹر سائیکلز پر سوار افسران اور جوانوں کو صوبائی سطح پر متعلقہ حدود میں پیٹرولنگ ذمہ داریوں پر مامور کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں9912، حیدرآباد12947، میرپورخاص4211، شہیدبینظیرآباد9145، سکھر 12250جبکہ لاڑکانہ میں 16664 پولیس افسران اور جوان محرم سیکیورٹی فرائض انجام دینگے ۔

جن میں ریزرو کے بالترتیب1000، 1350, 319, 811, 2760, اور 1777 کے علاوہ پولیس موبائلز پر سوار پیٹرونگ فرائض کے بالترتیب 2584, 1682, ,235, 1020 512,اور 801 افسران اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ اسی طرح موٹرسائیکلز گشت پر 986, 700, 142, 418, 296, اور 372 پولیس اہلکاروں کو مامور کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے دوران مختلف مقامات پر کراچی کے 578 پکٹس، حیدرآباد2657 ،میر پور خاص 357 ،شہید بینظیرآباد1852 ،سکھر 1619جبکہ لاڑکانہ میں 2381 پکٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر 14563 مجالس ہونگی جبکہ برآمد ہونیوالے ماتمی جلوسوں کی تعداد 4281 اور تعزیہ جلوسوں کی تعداد1552 رہے گی۔ علاوہ ازیں کراچی کی 353 حیدرآباد کی 584 میرپورخاص کی118 شہیدبینظیرآباد کی 93 سکھر کی 374 اور لاڑکانہ کی 410 سمیت صوبے بھر میں امام باگاہوں کی مجموعی تعداد 1932 ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں منعقدہ مجالس کی تعداد6458ماتمی جلوسوں کی655 اور تعزیہ جلوسوں کی 414ہے ۔اسی طرح حیدرآباد2530 2095, اور291 میرپور خاص 618 189, اور 50 شہیدبینظیرآباد 555 , 254 اور 50 سکھر3073 , 609 اور535 جبکہ لاڑکانہ میں منعقدہ مجالس کی تعداد 1329 ماتمی جلوسوں کی 479 اور تعزیہ جلوسوں کی 212 رہے گی۔

متعلقہ عنوان :