کراچی ،خواجہ اظہار الحسن پر حملے میں ملوث ملزم کو ہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے 10لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:44

کراچی ،خواجہ اظہار الحسن پر حملے میں ملوث ملزم کو ہلاک کرنے والی پولیس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر نے تھانہ تیموریہ کی پولیس پارٹی کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کراچی پولیس آفس میںمنعقدہ تقریب میں نقد انعام 10لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دیے۔متذکرہ بالا پولیس پارٹی کو تعریفی اسناد اور نقد کیش انعام2ستمبر کو قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث خطرناک ملزمان کا جرات و بہادری سے مقابلہ کرنے اور ان کا تعاقب کرتے ہوئے ایک ملزم حسان اسرار کوہلاک کرنے پردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم حسان اسرار کی ہلاکت سے ہی کراچی پولیس کو انصار الشریعہ کے نیٹ ورک تک رسائی ممکن ہوئی جوکہ کراچی پولیس اہلکاروں کی نہایت منظم طریقے سے مختلف مقامات پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔اور بغیر کوئی ثبوت چھوڑے اپنی کارروائیاں کررہے تھے۔ جس سے کراچی میں ایک بار پھر خوف کی فضا قائم ہوگئی تھی تاہم حسان اسرار کی ہلاکت کے بعد تمام گرہیں کھل گئیں اور کڑیاں جڑ گئیں اور ان کے نیٹ ورک کی بیخ کنی ممکن ہوسکی۔کراچی پولیس چیف نے اس موقع پر جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ لوگ مستقبل میں بھی اسی جرات و بہادری سے اپنے فرائض سرانجام دینگے اور عوام اور ملک کی خدمت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :