پرویز مشرف بینظیر بھٹو کے قتل بارے آصف زرداری پر پہلے بھی الزام لگا چکے ہیں، سعید غنی

پیپلز پارٹی نے ایف آئی اے، اقوام متحدہ سے بینظیر بھٹو کے قتل کیس کی تحقیقات کرائیں جس کے نتیجے میں مشرف پر مقدمہ چلا، سابق صدر ملک واپس آئیں اور عدالت میں اپنی صفائی دیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:41

پرویز مشرف بینظیر بھٹو کے قتل بارے آصف زرداری پر پہلے بھی الزام لگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے پرویز مشرف بینظیر بھٹو قتل کے حوالے سے آصف زرداری پر الزام پہلے بھی لگا چکے ہیں، پیپلز پارٹی نے ایف آئی اے، اقوام متحدہ سے شہید محترمہ کے قتل کیس کی تحقیقات کرائیں جس کے نتیجے میں مشرف پر مقدمہ چلا، سابق صدر ملک واپس آئیں اور عدالت میں اپنی صفائی دیں۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف آصف علی زرداری پر الزام کی بات پہلے بھی کہہ چکے ہیں ، پرویز مشرف کا کیس میں نام ہے وہ واپس آئیں اور عدالت میں اپنی صفائی دیں، عدالت سے مفرور بھی ہوں اور ملک سے باہر بیٹھ کر الزام تراشی بھی کریں۔ پیپلز پارٹی نے ایف آئی اے ، اقوام متحدہ سے بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرائیں، انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے نتیجے میں پرویز مشرف پر کیس چلا، انہوں نے کہا کہ بینظیر قتل کیس کے فیصلے سے پیپلز پارٹی اتفاق نہیں کرتی، پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل کی ہے۔