مانسہرہ میں دریائے کنہار پر 870 میگاواٹ سُکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام جاری ہے،اس منصوبے پر مجموعی 1800 ملین ڈالرلاگت آئیگی ، وزیر مملکت عابد شیر علی کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:39

مانسہرہ میں دریائے کنہار پر 870 میگاواٹ سُکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مانسہرہ میں دریائے کنہار پر 870 میگاواٹ سُکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ اس منصوبے پر مجموعی لاگت 1800 ملین ڈالر ہے۔ ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران کرنل (ر) طاہر مشہدی کے سوال پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے بتایا کہ 3 دسمبر 2016ء میں اس منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ دسمبر 2022ء تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا اور پیداوار شروع ہو جائے گی۔ ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ایک سے دو گھنٹے ہے جہاں پر لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں پر لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج ہیں۔ اس کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ رواں ماہ میں 20 ہزار میگاواٹ آنے والے چند ماہ میں 25 ہزار میگاواٹ پیداوار ہو جائے گی اور نومبر، دسمبر میں پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :